عامر لیاقت کی سالگرہ پر سابقہ اہلیہ نے یادگار ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)رواں برس جون میں انتقال کرنے والے معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے بیٹی دعا عامر اور عامر لیاقت کی یادگار ویڈیو شیئر کی ہے۔5 جولائی 1971 کو پیدا ہونے والے عامر لیاقت حسین کی آج 51 ویں سالگرہ ہے جب کہ ان کی اچانک موت سے اہلخانہ اب تک غم میں مبتلا ہیں۔بشریٰ اقبال جو سابق شوہر کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی یادیں شیئر کررہی ہیں، اب اپنی بیٹی کی بچپن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ عامر لیاقت کے جیو ٹی وی سے نشر ہونے والے پروگرام میں شریک ہیں۔ویڈیو میں عامر لیاقت اپنی بیٹی کا انٹرویو لے رہے ہیں اور اس ویڈیو کے کیپشن پر بشریٰ اقبال نے ‘ ان مٹ نقوش’ بھی لکھا۔عامر لیاقت کی ماضی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہورہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے جب کہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کی مغفرت کی دعائیں بھی کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر