ملک میں بجلی بحران برقرار، اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، موسم میں بہتری آنے اور ہفتہ وار چھٹی کے باعث گزشتہ روز بجلی کی طلب میں کمی آئی ہے لیکن اس کے باوجود شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہات میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ تھم نہ سکا اور اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ دیہات میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں بادل برس رہے ہیں، موسم میں بہتری آنے اور ہفتہ وار چھٹی کے باعث گزشتہ روز بجلی کی طلب میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی وجہ سے بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 6 ہزار میگا واٹ ہوگیا۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر