عمران خان نے خزانہ خالی کردیا، آئی ایم ایف اب ناک سے لکیریں لگوا رہا ہے، مریم نواز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمتیں عمران خان کے آئی ایم ایف سےکیےگئے معاہدےکے باعث بڑھاناپڑیں، آئی ایم ایف اب معاہدے کے لیے ناک سے لکیریں لگوا رہا ہے، عمران خان نے خزانہ خالی کردیا، آج پاکستان کے پاس کچھ نہیں۔لاہور کے علاقےگرین ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے برا کیا، پھر معاہدے کی خلاف ورزی کرکے اور برا کیا، آئی ایم ایف اب معاہدے کے لیے ناک سے لکیریں لگوا رہا ہے ، عمران خان نے خزانہ خالی کردیا ، آج پاکستان کے پاس کچھ نہیں ہے، وعدہ کرتی ہوں مسائل سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ محنت کرکے نواز شریف اور شہباز شریف آپ کو بحرانوں سے نکالیں گے، حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھانا پڑیں، انھوں نے سمجھا مریم نواز عوام میں نہیں نکلےگی، جب بھی عوام تکلیف میں ہوگی نوازشریف کی بیٹی نکلے گی، میں آلو پیاز کے ریٹ پتا کرنے آئی ہوں اور آپ کے ساتھ کھڑی ہوں گی، یہ مسائل ہمارے پیدا کردہ نہیں ہیں۔نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ فتنہ خان آپ کو جن مسائل میں چھوڑ کرگیا پوری محنت سےانہیں ختم کریں گے، اگر ن لیگ نے چیلنجز میں حکومت لے لی تو نمٹنا بھی آتا ہے، 2018 میں جب الیکشن چرا کر مسلط ہوا تو اس نے خزانے پربھی ہاتھ صاف کرلیا، فتنہ خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانےکا پورا بندوبست کیا ہوا تھا، فتنہ خان کو دکھ ہےکہ پاکستان سری لنکا کیوں نہیں بنا۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے آٹے پر چینی پر سبسڈی دی، فتنہ خان کو انگوٹھیوں کے بدلے فیکٹریوں کےگیٹ کھلوانا یاد تھا لیکن کارخانوں کے لیے تیل منگوانا یاد نہیں تھا، فتنہ خان نے تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا پنجاب کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈالا، پنجاب 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے جس پر فرح گوگی کو مسلط کردیا گیا، ابراہیم مانیکا 4 سالوں میں ارب پتی ہوگیا، جو بھی ٹینڈر پاس ہوتا اس میں ابراہیم مانیکا کاحصہ جاتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے امیدواروں کو کہہ رہا ہے یہ پارٹی چھوڑ کر آئے ہیں جب کہ عمران خان کی پارٹی سے لوٹوں کو نکال دو تو کچھ نہیں بچتا، لوٹا وہ ہوتا ہے جو اپوزیشن چھوڑ کر حکومت میں آئے، ہمارےامیدوار وہ ہیں جو عمران کی حکومت چھوڑ کر اپوزیشن میں آئے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر