میں نے اپنی والدہ کے قاتلوں کے وکیل کوووٹ نہیں دیا، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (نیشنل ٹائمز)بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی والدہ کے قاتلوں کے وکیل کوووٹ نہیں دیا،ان کا کہنا تھا کہ ماں کے قتل کیس میں جو وکیل مخالفت کرتا ہے آپ اسے اپوزیشن لیڈر بناتے ہیں ، آپ نے سوچاکیسے شہید بے نظیر بھٹو کے قاتل کے وکیل کو سینیٹر بنائیں ،آپ چاہتے ہیں پوری قیادت اس وکیل کو اپوزیشن لیڈر بنائے۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی)اجلاس کے بعدپاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے فوری طور پر مستعفی ہونے کااعلان کردیا، بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ جمہوری سیاست میں شوکاز نوٹس کا کوئی تصور نہیں ہے،پیپلزپارٹی پارلیمانی جماعت ہے،کسی سے ڈکٹیشن نہیں لے گی،ان کاکہناتھا کہ اسمبلیوں سے استعفے آخری آپشن ہوناچاہئے،پیپلزپارٹی اپنے فیصلے پر قائم ہے،جنہوں نے استعفیٰ دینا ہے پارلیمنٹ سے دے دے ۔ان کاکہناتھا کہ اے این پی سے معافی مانگنے تک آگے بڑھنے کے راستے محدود ہیں ،اے این پی اور پیپلزپارٹی کے بغیر پی ڈی ایم آگے نہیں چل سکتی ۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پاکستان کی آبادی کا50 فیصد غذائی قلت کاشکارہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عام اور غریب آدمی کیلئے معیشت چلائی ہے، عمران خان کی حکومت غریبوں کوتکلیف میں ڈالتی ہے، امیروں کو ریلیف دیتی ہے ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر