سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ، تشدد کا نشانہ بنایا گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے ایاز امیر پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ نامعلوم افراد نے ایاز امیر سے پرس اور موبائل فون چھین لیا۔ اس کے علاوہ ان کے ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کا بھی موبائل فون چھین لیا گیا۔

ایاز امیر نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ جیسے ہی دنیا نیوز کے دفتر سے نکلنے لگے تو ایک گاڑی بڑے ہی بے ڈھنگ انداز میں ان کی گاڑی کے آگے رکی جس میں ایک شخص اترا اور اس نے ڈرائیور پر تشدد شروع کردیا۔ جب انہوں نے تکرار کی تو مزید لوگ آگئے ، پہلے انہوں نے مجھے گاڑی میں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد گاڑی سے نکال کر زمین پر لٹا کر تشدد کیا گیا۔ ایاز امیر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے فیس ماسک لگا رکھے تھے ۔ جس جگہ پر حملہ کیا گیا وہ ایک رش والی جگہ ہے جہاں لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے جس پر وہ افراد اپنی گاڑی میں فرار ہوگئے۔

تجزیہ کار مظہر عباس کے مطابق ایاز امیر پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ پروگرام کرکے دفتر سے باہر نکل رہے تھے۔ انہیں ایبٹ روڈ پر پانچ سے چھ افراد نے گاڑی روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایاز امیر پر حملہ کرکے وارننگ دینے کی کوشش کی گئی ہے، صحافی برادری کا لاہور میں اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں اس حوالے سے لائحہ عمل دیا جائے گا۔ سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے ایاز امیر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کیلئے چیلنج ہے کہ وہ ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر