بدین تھانہ حملہ کیس، ذوالفقار مزرا سمیت مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو بری کردیا گیا

کراچی(نیشنل نیوز ) بدین تھانے پر حملے کے کیس میں ذوالفقار مزرا سمیت مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو بری کردیا گیا۔میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ذاتی دشمنی میں مقدمہ بنایا لیکن پاکستان میں ابھی تک انصاف قائم ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور شریک ملزمان کے خلاف بدین تھانے پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ہفتے کے روز محفوظ کئے جانے والا فیصلہ عدالت نے آج سنا دیا۔ عدالت نے ذوالفقار مرزا سمیت مقدمے میں نامزد مرتضی میمن، میر عبداللہ تالپور ،مختیار ملک اختر، غلام محمد، ریاض، اشرف فدا حسین، خدا بخش، عبدالقادر، نواز علی سمیت 54ملزمان کو بھی بری کردیا گیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر زوالفقار مرزا نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ذاتی دشمنی میں مقدمہ بنایا ہمیں شیشے توڑنے کی سزا دی گئی ہے پاکستان میں ابھی تک انصاف قائم ہے۔ اپوزیشن الائنز کے حوالے زوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کے نعرے لگانے والے لیڈران سے زیادہ سندھ کے عوام کا احساس وزیر اعظم کو ہے۔ذوالفقار مرزا سمیت دیگر 54 افراد پر چھ سال قبل 2015 میں بدین تھانے پر حملہ، ہنگامہ آرائی جلاو گھیراو کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر