عدالتی فیصلے سے پنجاب میں آئینی بحران کا خاتمہ ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پربیان سامنے آیا ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ ہمیشہ کی طرح آج بھی عدلیہ کے فیصلےکا احترام کرتے ہیں، فیصلے سے پنجاب میں3 ماہ سے جاری آئینی بحران کا خاتمہ ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ اپوزیشن نے اپنی انا کی تسکین کے لیے صوبےکو آئینی بحران میں دھکیلا، آئینی بحران کا سب سے زیادہ نقصان صوبےکے عوام کو اٹھانا پڑا، عہدے آنی جانی چیز ہے، اصل کام اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا ہوتا ہے، سیاست برائے سیاست کا قائل نہیں بلکہ سیاست کو خدمت کا درجہ دیتا ہوں۔حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ خلق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا میری زندگی کا مقصد ہے، دکھی انسانیت کی تکالیف کا مداوا میری سیاست ہے، امید ہے اس فیصلے کے اثرات صوبے کے عوام کے لیے خیر کا باعث بنیں گے۔ان کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ چیلنجز کا مقابلہ کیا، آئین اور قانون سے ماورا کوئی اقدام نہیں کیا، جن لوگوں نے آئین اور قانون سے کھلواڑ کیا ان کے چہرے قوم کے سامنے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر