کاجول کو اکیڈمی پینل میں شامل ہونے کی دعوت، اجے خوشی سے نہال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اسٹارز نہ صرف اپنی روز مرہ کی زندگی بلکہ خود کو ملنے والے اعزازات کے بارے میں معلومات بھی مداحوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے بھی کیا، اور مداحوں کو اپنی اہلیہ کو موصول ہونے والی ایک دعوت کے بارے میں بتایا جس سے ان کا دل باغ باغ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول کو اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نے اپنا ممبر بننے کی دعوت دی ہے۔ واضح رہے کہ وہ واحد شخصیت نہیں بلکہ ان کے ساتھ 397 دیگر افراد بھی اکیڈمی کے نئے ممبرز ہوں گے۔ اہلیہ کو موصولہ اس دعوت پر اجے دیوگن کا دل خوشی سے باغ باغ ہوگیا۔ انہوں نے کاجول کو سوشل میڈیا پر مبارکباد بھی دی۔ انسٹاگرام اسٹوری پر کاجول کی تصویر کے ساتھ ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے اجے نے تحریر کیا کہ ’کاجول آپ کو آسکر پینل میں شامل ہونے پر مبارک ہو۔ میں آج بہت پرجوش ہوں اور ناقابلِ یقین حد تک فخر محسوس کر رہا ہوں۔‘اکیڈمی کی ویب سائٹ کے مطابق نئے ممبران میں ان آرٹسٹس اور ایگزیکٹیوز کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے تھیٹریکل موشن پکچرز میں اپنا کردار ادا کر کے خود کو دیگر سے ممتاز کیا ہے۔ خیال رہے کہ ماضی میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ، علی فضل، انیل کپور، تبو، سومترا چٹرجی اور نصیر الدین شاہ سمیت دیگر بھی آسکر پینل کا حصہ رہ چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر