وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وفد کے ہمراہ جرمن وزارتِ خارجہ آمد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وفد کے ہمراہ جرمن وزارتِ خارجہ آمد۔جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ نے دورہ ء جرمنی کی دعوت اور پرتپاک خیر مقدم پر جرمن ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس موقع پرکہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرا یہ دورہ، پاکستان اور جرمنی کے مابین سفارتی تعلقات کو ستر سال مکمل ہونے کے اہم موقعے پر ہو رہا ہے ۔پاکستان اور جرمنی کے مابین گہرے تاریخی دو طرفہ مراسم ہیں ۔وزیر خارجہ نے خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان، جرمنی کے ساتھ اپنے دو طرفہ سیاسی، سفارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہے۔جرمن وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور جرمنی کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقادہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ جرمن وفد کی قیادت جرمنی کے وزیر خارجہ جناب ہائیکو ماس نے کی۔ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، سیکورٹی ،دفاع، تعلیم ،سیاحت سمیت کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا ۔وزیرخاجہ نے بتا یا کہ پاکستان نے اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں تبدیل کیا ہے۔جرمنی دنیا کی ایک اہم اقتصادی اور سیاسی قوت ہے ۔پاکستان اور جرمنی کے مابین دو طرفہ تجارت و اقتصادی تعاون بڑھانے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔پاکستان، 22 کروڑ آبادی پر مشتمل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے ،جہاں تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ہماری حکومت بیرونی سرمایہ کاروں اور سیاحوں ای ویزہ سمیت بہت سی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ جرمن سرمایہ کاروں/کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن تعاون مہیا کریں گے ۔ وفود کی سطح پر ان مذاکرات میں، پاکستانی طالبعلموں ، فیملی اور بزنس ویزہ کے حصول میں آسانی اور سرعت پیدا کرنے کے متعلق خصوصی تبادلہ ء خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے جرمنی میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی دیرینہ خواہش، جرمن پاکستان دوہری شہریت کے حصول پر بھی گفتگو کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے مسئلہ کشمیر، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ ء خیال کیا ۔دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تجارت کے فروغ اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر خارجہ نے جرمن وزیر خارجہ جناب ہائیکو ماس کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔جرمن وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور خوشدلی سے دورہ ء پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئےجلد پاکستان آنے کا عندیہ دیا۔قوی امید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھی جلد جرمنی کا دورہ کریں گے۔ انہیں دورے کی دعوت پہلے ہی جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جانب سے دی جا چکی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر