رشی کپور نے رنبیر کو شادی و فیملی کا آغاز کرنے سے متعلق کیا مشورہ دیا تھا؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کے دو مشہور فلمی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے نوبیاہتا جوڑے رنبیر اور عالیہ بھٹ کی رواں سال اپریل میں شادی ہوئی تھی، جس کے بعد اب ان دونوں کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز عالیہ بھٹ نے اپنے پرستاروں کو اس وقت خوشگوار حیرت میں ڈال دیا جب انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر یہ اعلان کیا کہ وہ امید سے ہیں۔رنبیر کے پرستاروں کے لیے یہ خبر اس لیے بھی اہم تھی کیونکہ ایسی بہت سی مثالیں موجود تھیں جب رنبیر کے والد رشی کپور نے دادا بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس خبر کے آنے کے بعد رنبیر کے پرستاروں نے سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں رشی کپور، اپنے بیٹے رنبیر کو شادی اور فیملی کا آغاز کرنے سے متعلق مشورہ دیتے نظر آرہے ہیں۔ان کا ویڈیو میں مزید کہنا تھا کہ تمہیں اپنی ازدواجی زندگی اس خاتون کے ساتھ گزارنا ہے جو کہ تمہاری جیون ساتھی ہوگی، لہٰذا اس حوالے سے بہت محتاط رہنا ہوگا کیونکہ وہ تمہارے بچے کی ماں بھی ہوگی۔ اس بچے کے پردادا راج کپور ہوں گے جبکہ وہ میرا پوتا ہوگا۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر