کورونا: علمائے کرام رمضان میں کردار ادا کریں، معاون خصوصی صحت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے رمضان میں کورونا کے پھیلاؤ کو کم رکھنے کے لیے علما سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر 50 فیصد کے قریب عمل کیا جا رہا ہے، تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز کے تحت احتیاط ضروری ہے کیونکہ تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جون میں جب بیماری زور پر تھی تو 3300 کیسز تھے، اب ہیلتھ ورکرز پر پریشر زیادہ ہے، تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ماسک کا استعمال اس وقت 5فیصد بھی نہیں اور پابندی کے باوجود ریسٹورینٹس میں انڈور ڈائننگ چل رہی ہے جب کہ کاروبار کے اوقات کار پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔معاون خصوصی نے علمائے کرام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علما رمضان المبارک میں اپنا کردار ادا کریں، پچھلے رمضان میں علمانے بہت تعاون کیا تھا، ان کا کردار وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں بہت کارآمد ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کورونا سے بچاؤ کرتی ہےلیکن 100فیصد نہیں ہوتی لہٰذا ویکسین کے ساتھ احتیاط کی بھی ضرورت ہے کیونکہ بیماری کے پھیلاؤ نے ہیلتھ سسٹم پر بہت شدید اثر ڈالا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر