مشہور بالی ووڈ اداکاراؤں کے ذاتی کاروبار کیا ہیں؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ حسینائیں ناصرف فلمی دُنیا میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں بلکہ وہ کاروباری دُنیا میں بھی کافی مقبول ہیں۔عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے لیکر کترینہ کیف تک کئی بالی ووڈ اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے اپنے بیوٹی پروڈکٹ برانڈز لاؤنچ کرکے اپنا ذاتی کاروبار شروع کیا۔آئیے اُن کامیاب کاروباری بالی ووڈ اداکاراؤں کے بارے میں جانتے ہیں:پریانکا چوپڑا: بالی ووڈ کی ’دیسی گرل‘ پریانکا چوپڑا اداکاری اور پروڈکشن فلموں کے علاوہ، کاروباری دُنیا میں بھی کافی آگے ہیں۔ اگر آپ نہیں جانتے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پریانکا ہیئر کیئر پروڈکٹس برانڈ ’Anomaly Hair Care‘ کی بانی ہیں، اپنے کامیاب کاروبار کی وجہ سے وہ شعبے میں کاروباری خاتون کے طور پر جانی جاتی ہیں۔کترینہ کیف:’ٹائیگر 3‘ کی اداکارہ کترینہ کیف کا میک اپ برانڈ ہے جسے ’کے بیوٹی‘ کہتے ہیں۔ ’Kay by Katrina Kaif‘ کو ’Nykaa‘ کے ساتھ مل کر لانچ کیا گیا تھا۔ کترینہ کے بیوٹی برانڈ میں کچھ حیرت انگیز مصنوعات ہیں۔سوناکشی سنہا:حال ہی میں، دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے تمام مداحوں کو بےوقوف بنا دیا تھا کہ اُنہوں نے کسی خاص سے منگنی کر لی ہے۔ تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ سوناکشی مصنوعی ناخنوں کا ایک لائن کاروبار شروع کر رہی تھی جس کا نام ’Soezi‘ ہے۔سنی لیون:سنی لیون نے ’اسٹار اسٹرک‘ (Star Struck) کے نام سے ایک ویگن کاسمیٹک کمپنی لانچ کی۔ یہ پیٹا سے تصدیق شدہ ہے اور ہونٹوں کی مصنوعات کے لیے جانا جاتا ہے۔ کئی سالوں میں، سنی نے اپنی بیوٹی لائن میں دیگر بیوٹی پراڈکٹس جیسے کنسیلر، کاجل اور بہت کچھ شامل کیا۔لارا دتہ:لارا دتہ نے ’آریاس‘ (Arias) نامی بیوٹی برانڈ لانچ کیا جو کہ ایک سستی اسکن کیئر لائن ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر