ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اورعلی ترین کو ایک بارپھر کل کو طلب کرلیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو ایک بارپھر کل کو طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے کہاہے کہ جہانگیرترین اور علی ترین اپنے ساتھ متعلقہ دستاویز لے کر آئیں، جہانگیر ترین اور علی ترین کیساتھ کمپنی سیکرٹری شاہد سلیم رانا کو بھی طلب کیاگیاہے۔ایف آئی اے نوٹس میں کہاگیاہے کہ تینوںافراد انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں اورمکمل انڈی پینڈنٹ ویلیوایشن سالانہ فنانشل سٹیٹمنٹ تفصیلات لائیں ،نوٹس میں مزیدکہاگیاہے کہ جے کے ایف ایس ایل کی 35 ہزارایکڑکے فارم کی مکمل تفصیلات دیں ،اس کے علاوہ تین ارب سے زائد جے ڈی ڈبلیو کی جانب سے دیئے گئے ایڈوانس کی منی ٹریل دیں ،نوٹس میں کہاگیاکہ جہانگیر ترین اور علی ترین غیر ملکی اثاثوں کی مکمل تفصیلات دیں ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر