وزیرِ اعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیر شازیہ مری کی ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ تخفیفِ غربت شازیہ مری نے ملاقات کی ہے۔وفاقی وزیرِ تخفیفِ غربت شازیہ مری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرِ تخفیفِ غربت شازیہ مری کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے لیے وزارتِ خزانہ اور وزارتِ صنعت و پیداوار سے تعاون کے بعد جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں آٹے، چینی، گھی، خوردنی تیل، دالوں اور چاول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام متعلقہ وزارتیں یہ یقینی بنائیں گی کہ سبسڈی مستحق و پسماندہ افراد تک پہنچے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر