مون سون: ’کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں سیلاب کا خطرہ ہے‘

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) : وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے پیش نظر سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بارشوں کے ممکنہ تباہ کن اثرات کے پیش نظر صوبائی محکموں کو مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت دی۔شیری رحمان نے کہا کہ اس سال پاکستان میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کے امکانات ہیں جس کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ کراچی،لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا واضح خطرہ ہے جب کہ پیش گوئیاں ہیں کہ پاکستان کو2010والی سیلابی صورتحال کاسامناہوسکتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کم ازکم اگست 2022 تک مون سون بارشیں ہوں گی، پنجاب اور سندھ میں بارش معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر