ہانگ کانگ کا مشہور فلوٹنگ ریسٹورنٹ جنوبی چین کے سمندر میں ڈوب گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ہانگ کانگ کا مشہور فلوٹنگ(تیرنےوالا) ریسٹورنٹ جنوبی چین کے سمندر میں ڈوب گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ کا مشہور جمبو فلوٹنگ ریسٹورنٹ جسے ایک بحری جہاز پربنایا گیا تھا ایبرڈین بندرگاہ سے دور ہٹائے جانے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے بعد جنوبی چین کے سمندر میں ڈوب گیا۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز فلوٹنگ ریسٹورنٹ کو اس وقت ناپسندیدہ حالات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ جنوبی بحیرہ چین میں جزیرہ شیشا، جسے پیراسل جزائر بھی کہا جاتا ہے سے گزر رہا تھا کہ پانی جہاز میں داخل ہونا شروع ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ سمندر کی نظر ہوگیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سمندر کی گہرائی کی وجہ سے ریسٹورنٹ کو بچانے کا کام انتہائی مشکل ہے جبکہ فلوٹنگ ریسٹورنٹ ڈوبنے کے واقعے میں عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔رپورٹس کے مطابق مالی مشکلات کے شکار دوسال سے بند ریسٹورنٹ کو شہر سے منتقل کیا جارہا تھا۔واضح رہے کہ 1976 میں کھولا گیا جمبو فلوٹنگ ریسٹورنٹ کی لمبائی تقریباً 80 میٹر تھی اور یہ ہانگ کانگ میں چار دہائیوں سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جس میں ملکہ الزبتھ دوم اور ہالی وڈ اداکار ٹام کروز سمیت مشہور شخصیات نے کھانا کھایا۔تاہم یہ ریسٹورنٹ کورونا کی وجہ سے 2020 میں بند ہوگیا تھا اور انتظامیہ کی جانب سے اپنے تمام عملے کو فارغ کردیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر