امریکا کا ٹرمپ دور میں طالبان پر عائد سفری پابندیوں میں دیے گئے استثنیٰ میں توسیع پر غور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امریکا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دور میں طالبان پر عائد امریکی سفری پابندیوں میں دیے گئے استثنیٰ میں توسیع سے متعلق غور کررہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ دور میں بعض طالبان اہلکاروں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی تھی تاہم گزشتہ روز طالبان اہلکاروں کیلئے سفری پابندیوں میں دیے گئے استثنیٰ کی مدت ختم ہوگئی ہے۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اس بات پر غور کر رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں دیے گئے استثنیٰ میں توسیع کی جائے جس سے افغانستان میں طالبان کی زیر قیادت حکومت کے بعض عہدیداروں کو بیرون ملک سفر جاری رکھنے کی اجازت ملے گی۔افغان میڈیا کے مطابق امارات اسلامی کے نائب ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ 20 سال میں طاقت کے استعمال کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا،عالمی برادری اس معاملے کو سمجھے تاکہ مسائل کو ڈائیلاگ سے حل کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر