ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی نے نام تبدیل کرنےکی درخواست دائر کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی نے اپنا نام، اپنی نئی صنفی شناخت کے مطابق تبدیل کرنے کی درخواست عدالت میں دائر کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کی بیٹی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ میں اپنے والد کے ساتھ کسی طرح کا تعلق نہیں رکھنا چاہتی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نام تبدیل کرنے اور نئے پیدائشی سرٹیفیکٹ کے حوالے سے درخواست لاس اینجلس کی ایک عدالت میں اپریل کے مہینے میں دائر کی گئی تھی جو رواں دنوں منظر عام پر آئی ہے۔ایلون مسک کی بیٹی جو حال ہی میں 18 سال کی ہوئی ہیں، انہوں نے عدالت میں کہا ہے کہ میری جنس کی شناخت کو مرد سے عورت میں تبدیل کیا جائے اور میرے نام کو اسی کے مطابق رجسٹر کیا جائے۔خیال رہے کہ عدالت میں نام اور جنس تبدیلی کی درخواست دائر کرنے والی ایلون مسک کی بیٹی کی والدہ جسٹن ولسن ہیں، جن کی ایلون مسک سے 2008 میں طلاق ہوئی تھی۔بیٹی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ایلون مسک کی کوئی وکیل نمائندگی نہیں کر رہا تاہم ایلون مسک کی جانب سے ریپبلکن پارٹی کے اس بیان کی حمایت کی گئی تھی جس میں امریکا کی تمام ریاستوں میں خواجہ سراؤں کے حقوق کو محدود کرنے کا کہا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر