‘آئی ایم ایف لچک نہیں دکھارہا، پیٹرول مہنگا کرنے کے باوجود اب تک معاہدے پر دستخط نہیں کیے‘

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ مشکل یہ پڑی ہے کہ آئی ایم ایف اپنی شرائط میں لچک پیدا کرنے کو تیار نہیں اور پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف نے اب تک معاہدہ جاری رکھنے پر دستخط نہیں کیے۔ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی غلطی تسلیم کرکے میثاق معیشت پر حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایسا معاہدہ کیا جو پاکستان کے حالات کے مطابق نہیں تھا، انہوں نے تمام سبسڈیز کو ختم کرنے کا وعدہ کیا جب کہ عوام کی معاشی حالت ایسی ہے کہ ہم یہ کرنہیں سکتے، آئی ایم ایف سے معاہدے میں گزشتہ حکومت نے پیٹرول پر سبسڈی زیرو کرنے کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس گزشتہ حکومت کا معاہدہ موجود ہے، آئی ایم ایف نے وہی شرائط رکھی ہیں جو گزشتہ حکومت نے ان کے ساتھ معاہدہ کیا۔آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہوجائے گا، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا دعویٰرانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ معیشت پر اسحاق ڈار رہنمائی کر رہے ہیں وہ حالات سے باخبرہیں، پی ٹی آئی نے معیشت ایسی خراب کردی ہے کہ اب اس طرح سے کنٹرول کرنا مشکل ہورہا ہے، جب ڈالر کنٹرول میں تھا تو انہوں نے واویلا کیا کہ ڈالر کواسحاق ڈار نے قید کیا ہوا ہے، جب ڈالر کو آزاد چھوڑا تو ڈالر 115 سے 190 پرآیا، ہمارے 2 ماہ میں ڈالر 190 سے آگے گیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مشکل یہ پڑی ہے کہ آئی ایم ایف اپنی شرائط میں لچک پیدا کرنے کو تیار نہیں، آئی ایم ایف سے کہا گیا کہ پیٹرول پر پیسے تین چار اقساط میں بڑھا دیں گے لیکن وہ نہیں مانے، پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف نے اب تک معاہدہ جاری رکھنے پر دستخط نہیں کیے، ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ صرف اور صرف آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر ہے لہٰذا جیسے ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا تو ڈالر کو 182 پر لے آئیں گے ۔پی ٹی آئی کے احتجاج پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پرسوں رات پی ٹی آئی کے احتجاج سے عوام نے خود کو الگ رکھا، پی ٹی آئی کی برگر کلاس کسی جگہ ہزار کسی جگہ 2 ہزار تھی اور اس سے زیادہ لوگ نہیں تھے، تین چار مقامات پر ہی ہزار سے 2 ہزار لوگ تھے باقی جگہ 70 سے 150 لوگ تھے ، 22 کروڑ کی آبادی میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر صرف 10 سے 12 ہزار لوگوں نے دھیان دیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر