عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی گورنر شپ سے دستبردار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) : عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی گورنرشپ لینے سے دستبردار ہوگئی اور پارٹی نے فیصلے سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی نے وزیراعظم شہبازشریف سے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ امیرحیدرخان ہوتی نے خیبرپختونخوا کی گورنرشپ کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کو اے این پی کی باضابطہ معذرت اور مؤقف سے آگاہ کیا۔اس موقع پر امیر حیدرخان ہوتی نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا کہ ایک عرصے سے خیبرپختونخوا کی گورنرشپ پر بحث چل رہی تھی اور اس فیصلے پر بلاوجہ کافی تاخیر ہوئی، ایک آئینی اقدام کو بلاوجہ متنازع بنادیا گیا اس لیے اب عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کی گورنرشپ میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ امیرحیدر ہوتی کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر اے این پی کے کابینہ کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی تاہم ان پر واضح کردیا گیا کہ اے این پی وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کے فیصلے پر برقرار ہے ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر