سعودی عرب پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضامند ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے پیر کے روز اسلام آباد میں سعودی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ باہمی تعاون کو معاشی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل وقت میں تیل کی مؤخر ادائیگی پر فراہمی اور مالی معاونت کی۔وزیر اعظم نے سعودی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک ابھرتا ہوا ملک ہے، پاکستان میں آئی ٹی، زراعت، لائیو اسٹاک،توانائی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پچھلے 75 سالوں میں مثالی رہے ہیں،سعودی عرب نے سیاسی، سفارتی اور معاشی محاذوں پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ سعودی عرب انتہائی مفید رہا، سعودی عرب نے پاکستان میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی ہے، اس اعتماد پر ہم سعودی لیڈر شپ کے شکر گزار ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر