لندن میں ریلوے کی 30 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتالیں کل سے شروع ہوں گی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لندن میں ریلوے کی 30 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتالیں کل سے شروع ہوں گی، ہڑتالوں میں 13 ٹرین آپریٹرز کے 40 ہزار سے زائد ورکرز حصہ لیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کل سے آئندہ چھ دن تک لاکھوں افراد کو ٹرین سے سفر میں مشکلات ہوں گی، ہڑتالیں منگل، جمعرات اور ہفتے کو ہوں گی۔مزدور یونین اور ریلوے حکام کےدرمیان ہڑتال ختم کرانےکیلئے مذاکرات جاری ہیں ، منگل کو انڈر گراؤنڈ ٹرین سروس کی بھی ہڑتال ہوگی جس کی وجہ سے سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹ فار لندن نے مسافروں کو پیدل یا سائیکل پرسفر کرنے کا مشورہ دیا ہے، آر ایم ٹی یونین نے ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کیاہے، آر ایم ٹی یونین نے تنخواہوں میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہڑتال کے دوران 20 ہزار سے زائد سروسز کی بجائے صرف ساڑھے 4 ہزار سروسز فراہم کی جائیں کی ۔ہڑتال کے اعلان کے بعد نیٹ ورک ریل نے 20 سے 26 جون تک نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا، ہڑتال والے دن ٹرین صبح ساڑھے7 سے شام ساڑھے 6 بجے تک چلیں گی۔ریلوے ورکرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد گزارا مشکل ہوگیا ہے، تنخواہوں میں مہنگائی کی شرح سے اضافہ نہ ہونے پر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر