یوکرین کی پارلیمنٹ میں روسی کتابوں اور موسیقی پر پابندی کا قانون منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یوکرین کی پارلیمنٹ نے دو قوانین کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد روس کی کتابوں اور موسیقی پر سخت پابندی عائد کردی جائے گی۔یوکرین روس کے ساتھ ثقافتی تعلقات بھی منقطع کرنا چاہتا ہے، اس وجہ سے یہ قانون نافذ کیے جائیں گے۔ایک قانون کے تحت روسی شہریوں کی تحریر کردہ کتابوں کی اشاعت پر پابندی ہوگی، یہ پابندی اس وقت تک ہوگی جب تک وہ افراد روسی پاسپورٹ ترک کرکے یوکرین کی شہریت نہ لے لیں۔نئے قانون کے تحت یہ پابندی ان شہریوں پر نافذ ہوگی جنہوں نے 1991 میں سوویت یونین ٹوٹنے کے بعد روس کی شہریت حاصل کی۔قانون کے تحت روس، بیلاروس اور روس کے قبضے میں جانے والے یوکرینی علاقوں سے کمرشل بنیادوں پر بھی کتابوں کی درآمد پر پابندی عائد ہوگی۔دوسرے ممالک سے روسی زبان میں شائع ہونے والی کتابوں کو یوکرین میں درآمد کرنے کے لیے خصوصی اجازت نامہ لینا ہوگا۔اتوار کو یوکرینی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے دوسرے قانون کے مطابق 1991 کے بعد روسی شہریوں کی تخلیق کردہ موسیقی میڈیا اور پبلک ٹرانسپورٹ میں چلانے پر پابندی ہوگی۔ٹی وی اور ریڈیو نشریات میں یوکرینی زبان میں موسیقی چلانے کے لیے زیادہ وقت مختص کیا جائے گا۔اس قانون کے مسودے پر صدر وولودومیر زیلنسکی کے دستخط ہونا باقی ہیں، تاحال ایسا کوئی امکان نہیں کہ صدر زیلنسکی اس کی مخالفت کریں۔یوکرین کے وہ پارلیمینٹیرینز جنہیں روس نواز سمجھا جاتا تھا، انہوں نے بھی ان قوانین کی مخالفت نہیں کی۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر