اسرائیلی صدر کا ترک ہم منصب کو فون،دہشت گردانہ سرگرمیاں نا کام بنانے پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کے صدر اسحاک ہرزوگ کا ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔اسرائیلی صدارتی دفتر کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں اسرائیلی صدر نے ترک سرزمین پر دہشت گردانہ سرگرمیاں ناکام بنانے پر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔اسرائیلی صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں اسرائیلی صدر اسحاک ہرزوگ نے انسداد دہشتگردی کی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے لیے تعاون کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی معاملات بشمول سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بات چیت پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے کچھ روز پہلے ممکنہ ایرانی حملے پر اسرائیلی شہریوں کو ترکی سے واپس آنے کی ہدایت کی تھی۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ اگلے ہفتے ترکی جائیں گے اور ترک ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر