دنیا پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کی مدد کرے، شہباز شریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو ایسے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہیے، جو بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی میزبانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔پناہ گزینوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مہاجرین جنگوں اور تنازعات کے ساتھ غربت اور معاشی عدم مساوات کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔ شام سے لے کر فلسطین اور افغانستان تک، مہاجرین کی حالت زار دنیا کی توجہ مبذول کراتی ہے کہ اس معاملے پر نہ صرف نئی پالیسی بنائی جائے بلکہ وسائل بھی مختص کیے جائیں۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پناہ گزینوں کے عالمی دن کی یاد میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہے۔اس دن کو مناتے ہوئے ہم دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم جبری نقل مکانی کے محرکات پر غور کریں اور پناہ گزینوں کے حالات کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔پاکستان نے چار دہائیوں سے دنیا کے سب سے بڑے اور طویل ترین مہاجرین کے حالات میں سے ایک کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر ڈالی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ پاکستان کے عوام نے ملک میں پناہ گزینوں کے لیے مثالی سخاوت، مہمان نوازی اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جیسے جیسے دنیا بھر میں نئے حالات ابھر رہے ہیں، بین الاقوامی برادری کو افغان مہاجرین کی دیرینہ صورتحال کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر