پرویز الٰہی کی درخواست پرگورنرکے اسمبلی آرڈیننس کیخلاف فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی گورنرکے آرڈیننس کے خلاف فوری حکم امتناع جاری کرنےکی استدعا ردکردی۔اسپیکرپنجاب اسمبلی نےگورنرکا اسمبلی سےمتعلق آرڈیننس ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ گورنر نے 14 جون کو اسمبلی سے متعلق آرڈیننس جاری کیا، گورنر نے پنجاب لاز ریپلنگ اینڈ ڈیفیکلٹی آرڈیننس جاری کیا، آرڈیننس سے سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات محدود ہوگئے۔درخواست میں کہا گیا کہ اجلاس نوٹیفائی یا ڈی نوٹیفائی کرنےکا اختیار سیکرٹری قانون کو دے دیا گیا، گورنرکا جاری کردہ آرڈیننس رولز آف اسمبلی سے متصادم ہے، آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دے کرکالعدم قرار دیا جائے۔عدالت عالیہ نے فوری حکم امتناع جاری کرنےکی استدعا ردکرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کرلیا، عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے 24 جون کو جواب طلب کرلیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم نے حلف لیا ہوا ہے اسی کے مطابق کیس کی سماعت کریں گے، جواب آجائے پھر فیصلہ کر دیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر