چیف الیکشن کمشنر نے پی پی 167 میں فائرنگ اور تشدد کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 167 لاہور میں فائرنگ اور تشدد کا نوٹس لے لیا۔چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو آئی جی پنجاب سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئی جی پنجاب بلاتفریق ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ آئی جی پنجاب شفاف انکوائری کروا کر رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیشں کریں۔لاہور: پی پی167 پر ضمنی انتخاب کے امیدواروں کا ایک دوسرے پر حملےکا الزامچیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھاکہ آئی جی پنجاب اور انتظامیہ گن کلچر اورتشدد میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹیں۔چیف الیکشن کمشنر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پی ٹی آئی کے شبیرگجر اور ن لیگ کے نذیر چوہان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کردیا۔دونوں امیدواروں کو 20 جون کو ڈی آر او کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے نذیر چوہان کو 20 جون کو 12 بجے اورشبیر گجر کو 20 جون کو 3 بجے دفتر طلب کیا ہے، پیش نہ ہونے کی صورت میں عدم موجودگی میں فیصلہ کیا جائے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنرکا کہنا ہے کہ واقعے کی فوری اور غیر جانبدارانہ کارروائی کویقینی بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی167 پر ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں نے ایک دوسرے پر حملے کا الزام لگایا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر