کل سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، پیر سے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سسٹم کے تحت کراچی میں 21 سے 22 جون کے درمیان تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، شہید بینظیرآباد، دادو، جامشورو اور حیدرآباد میں بھی بارش ہوگی۔پیر سے 22 جون کے درمیان اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے خیبرپختونخوا، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔اسی طرح خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان کی ندی نالوں میں طغیانی بھی آسکتی ہے۔پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔آندھی اور تیز ہواؤں سے کے پی، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافر اور سیاح اس موسم میں زیادہ محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر