آئندہ مالی سال پاکستان مجموعی طور پر کتنے ارب کا بیرونی قرضہ لے گا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آئندہ مالی سال میں پاکستان مجموعی طور پر 2 ہزار 133 ارب روپے کا بیرونی قرض لے گا، اس قرض میں چین، یو اے ای، سعودی عرب کا سیف ڈیپازٹ اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے متوقع قرض شامل نہیں ہے۔دستاویز کے مطابق اگلے سال پاکستان 223 ارب 20 کروڑ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے قرض لے گا، رواں سال اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 232 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال سعودی عرب سے 70 ارب روپے مالیت کا تیل اُدھار پر لیا گیا، اگلے سال پاکستان سعودی عرب سے 148 ارب 80 کروڑ روپے کا تیل ادھار خریدے گا۔دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال میں 372 ارب روپے کے یورو اور سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے، رواں مالی سال 342 ارب 54 کروڑ 44 لاکھ روپے مالیت کے سکوک اور یورو بانڈز جاری کیے گئے۔دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران 1 ہزار 389 ارب 80 کروڑ روپے کا کمرشل قرض لیا جائے گا، رواں مالی سال 821 ارب 90 کروڑ روپے کا کمرشل قرضہ لیا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر