امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانے کا عمل تیز ہو گیا: شیریں مزاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر مرکزی نائب صدر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانے کا عمل تیز تر ہوتا جا رہا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر مرکزی نائب صدر شیریں مزاری نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فاشسٹ مودی سرکار کشمیریوں اور بھارتی مسلمان شہریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی اور ظلم کی حدیں پار کر رہی ہے۔شیریں مزاری کا چیئرمین پی پی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت سے تجارت کی بحالی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کے دل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خواہش نے انگڑائی لی ہے، اہلِ سازش کے عزائم روز بروز واضح ہو رہے ہیں۔سینئر مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی شیریں مزاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ معیشت کو برباد جبکہ پیپلز پارٹی خارجہ پالیسی کو امریکی مطالبات کے تابع کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر