پی ٹی آئی نے لانگ مارچ میں جاں بحق کارکن کے اہلخانہ کو 90 لاکھ کا امدادی چیک دیدیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والے کارکن احمد جان کے اہل خانہ کو 90 لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عاطف خان نے متاثرہ خاندان کو چیک دینے کی تصدیق کی اور کہا کہ پہلے بھی 25 لاکھ روپے کی مالی معاونت کی جاچکی ہے۔عاطف خان نے کہا کہ مرحوم احمد جان کے بچوں کی کفالت کا عمران خان نے وعدہ کیا تھا جس کو پورا کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ میں اٹک میں کنٹینر ہٹانے کی کوشش میں پل سے گر کر کارکن احمد جان جاں بحق ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر