روسی تیل کی بات وہ کرتا ہے جسے کسی بات کی سمجھ نہیں، شاہد خاقان کی پی ٹی آئی پر تنقید

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ روسی تیل کی بات وہ کرتا ہے جسے کسی بات کی سمجھ نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ روسی تیل کی بات وہ کرتا ہے جسے کسی بات کی سمجھ نہیں ،ملک میں تیل ریفائنریاں درآمد کرتی ہیں، انہیں ایک پیسے کا بھی فائدہ نظر آتا تو وہ خود وہاں سے جا کر تیل لے لیتے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے روس سے پوچھا کہ آپ نے کوئی معاہدہ کیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم سے کسی نے بات ہی نہیں کی۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کے وزیر نے روسی تیل کی خریداری کے لیے خط لکھا تھا، اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔اس کے علاوہ شاہد خان قان عباسی نے مبینہ امریکی مراسلے سے متعلق کہا کہ عمران خان پہلے پتا کر لیں کہ ریاست مدینہ میں بہتان کی کیا سزا تھی؟ اگر عمران خان بہتان تراشی کی سزا بھگتنے کو تیار ہوں تو ہم تحقیقات کرانے کو تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر