’جان بوجھ کر مہنگائی نہیں کررہے جو کچھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں‘

لاہور (نیشنل ٹائمز): وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےکہا ہے کہ جان بوجھ کر مہنگائی نہیں کررہے جو کچھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ایوان وزیر اعلیٰ میں صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےحمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات کی سہولت بند کررکھی تھی، یہ سہولت یکم جولائی سے بحال کررہے ہیں، کینسر اور دیگربیماریوں کی ادویات مفت ملیں گی، عمران خان اور پرویزالٰہی سن لیں لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران اور پرویز الٰہی کی انا ہمارے راستے کی دیوار نہیں بن سکتی، مشکل فیصلے کرکے کسی کے بچھائے جال کو نہ کاٹا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ، یہ سیاست نہیں، ریاست کو بچانے کا سوال ہے ، انہوں نے لانگ مارچ کرنا ہے تو کریں ، انتشار نہ پھیلائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے خود کش بمبار بننے کی کوشش کی تو (ن) لیگ سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر