پیٹرول کی قیمت بڑھاتے ہی غریبوں کو بچانے کے اقدامات کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی غریبوں کو بچانے کے لیے اقدامات کا اعلان بھی کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو غریب لوگ پیٹرول کی قیمت برداشت نہیں کرسکتے وہ 786 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں، ان کے ریکارڈ کا جائزہ لے کر انہیں ماہانہ 2 ہزار روپے دیے جائیں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تازہ اقدام سے 60 لاکھ مزید پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا، یہ رقم بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دیے جانے والے اضافی 2 ہزار روپے کے علاوہ ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کے اس امدادی پروگرام سے 8 کروڑ سے زائد پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں گے۔پیٹرول 24.3 اور ڈیزل 59.16 روپے مزید مہنگاواضح رہے کہ حکومت نے تیسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 24.3 روپے، ڈیزل 59.16 روپے،لائٹ ڈیزل آئل 39.16 روپے اور مٹی کا تیل 39.49 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے۔ملک میں اب پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر