ٍعامر لیاقت نے لائیو شو میں بیٹے کی داڑھی کاٹی تھی؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ٹی وی شوز کے معروف میزبان عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد اُن کی بیٹے احمد عامر کے ہمراہ ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے پاکستانی عوام، شوبز و سیاسی شخصیات کو افسردہ کردیا ہے، سوشل میڈیا پر مرحوم کو یاد کرتے ہوئے اُن کی یادگار ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کے ایک پروگرام کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو کہ نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا تھا۔اس ویڈیو میں عامر لیاقت کے ساتھ اُن کے بیٹے احمد بھی موجود ہیں جو کہ سامعین میں بیٹھے ہیں۔عامر لیاقت حسین دورانِ شو اپنے بیٹے احمد سے سوال پوچھتے ہیں جس کا جواب دینے میں وہ کامیاب نہیں ہوتے۔بیٹے کی ناکامی پر عامر لیاقت کہتے ہیں کہ ’دیکھو ذرا میرا بیٹا ہونے کے باوجود بھی جواب نہیں معلوم‘۔بعد ازاں عامر لیاقت حسین قینچی منگوا کر اپنے بیٹے کی داڑھی کے چند بال کاٹتے ہیں۔ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین جذباتی ہوگئے اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دُعائیں کرنے لگے۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے کی تھی جن سے اُن کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر