وزیراعظم سے آئل ٹینکر ڈرائیور کی ملاقات، بہادری پر تمغہ شجاعت کیلئے نامزد کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہبازشریف سے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی زندگیاں بچانے والے آئل ٹینکر ڈرائیور شیر احمد عرف فیصل بلوچ نے ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق آئل ٹینکرڈرائیور شیر احمد کو داد شجاعت دینے کیلئے وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا گیا۔وزیراعظم نے جان کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی زندگیاں بچانے پرفیصل بلوچ کو خراج تحسین کیا اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے آئل ٹینکرڈرائیور شیر احمد کو تمغہ شجاعت کیلئے بھی نامزد کردیا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ فیصل بلوچ سے ملاقات اور بہادری پر تمغہ شجاعت کیلئے نامزد کرنے پرخوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ فیصل بلوچ حقیقی ہیرو ہیں، انہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کو بچایا، ان کی بے لوث ہمت کی داد دیتا ہوں۔کوئٹہ: آگ لگے آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لے جانیوالے ڈرائیور کیلئے 5لاکھ روپےکا انعامخیال رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر آئل ٹینکرمیں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔تاہم ڈرائیور فیصل آگ لگے ہوئے ٹینکر کو حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آبادی سے دور لے گیا تھا اور علاقے اور مکینوں کو تباہی سے بچا لیا تھا۔ان کی بہادری پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر