پنجاب: بجٹ اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن ارکان کی مختلف آراء سامنے آگئیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے، ساڑھے 6 گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا لیکن بجٹ اجلاس شروع نہ ہو سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن ارکان کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں، میاں محمود الرشید اور بشارت راجہ بجٹ اجلاس چلانےکےحق میں ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اسلم اقبال، یاسمین راشد، سبطین خان مقدمات ختم کرانے کے معاملے پر ڈٹ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ارکان نے آئی جی اور چیف سیکرٹری سے معافی منگوانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی منقسم رائے بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں معاملات کے حل میں رکاوٹ ہے، حکومتی اتحاد نے بجٹ اجلاس کیلئے مختلف آئینی و قانونی تجاویز پر بھی غور شروع کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر