پیوٹن کی صحت کے مسائل چھپانے کیلئے سخت احتیاطی تدابیر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی صحت کے مسائل چھپانے کے لیےان کے باڈی گارڈز نے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرلی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے گارڈز بیرون ملک دوروں پر ان کے فُضلے کو بھی جمع کرتے ہیں۔‘رپورٹ میں اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ’پیوٹن کے باڈی گارڈز ایسا اس لیے کرتے ہیں کیونکہ یہ بے احتیاطی برتنے سے روسی صدر کی صحت کے بارے میں بہت زیادہ معلومات سامنے آسکتی ہیں اور ان معلومات کا غلط استعمال بھی کیا جاسکتا ہے‘۔ذرائع کے مطابق، پیوٹن کو خدشہ ہے کہ ان کی صحت کے بارے میں کوئی بھی معلومات غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز کے ہاتھ لگ جانے کا امکان ہے‘۔ذرائع کے مطابق، پیوٹن بین الاقوامی میڈیا پر یہ تصویر پیش کرنا چاہتے ہیں کہ وہ روس پر غیر معینہ مدت تک حکومت کریں گے تاکہ اقتدار کی تبدیلی سے وابستہ کسی بھی افراتفری کو پھیلنے سے روکا جا سکے‘۔ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ روس کی فیڈرل گارڈ سروس کے خصوصی معاون کے پاس ایک سوٹ کیس ہوتاہے جس میں روسی صدر کےفُضلےکو جمع کر کے ماسکو واپس بھیجا جاتا ہے‘۔صدر ولادیمیر پیوٹن نے مبینہ طور پر اپنی قیادت کے آغاز سے ہی اس احتیاطی تدبیر کو اپنایا ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر