مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: (نیشنل ٹائمز): مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے دونوں نوجوانوں کو سری نگر میں بمنہ نامی علاقے کے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے بمنہ سمیت دیگر علاقوں کی ناکابندی کررکھی ہے جب کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے تلاشی کی آڑ میں گھروں پر دھاوے، توڑ پھوڑ اور کشمیریوں پر تشدد کی کارروائیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ قابض فوج کے ہاتھوں مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گزشتہ ماہ 32 کشمیری شہید ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر