’شمالی کوریا نے ایک اور ایٹمی تجربے کی تیاری مکمل کرلی‘

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز):جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہےکہ شمالی کوریا نے ایک اور ایٹمی تجربے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق جنوبی کوریا اور امریکا کے وزیر خارجہ کے درمیان پیر کے روز ملاقات ہوئی جس کے بعد جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ پرک جن نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا نے ایک اور ایٹمی تجربے کے لیے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے اور صرف ملک کی قیادت کا سیاسی فیصلہ ہی اب اسے آگے بڑھنے سے روک سکتا ہے۔اس موقع پر جنوربی کوریا کے وزیر خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں شمالی کوریا کی طرف سے یہ ساتواں ایٹمی تجربہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر شمالی کوریا اپنے مقاصد میں کامیاب ہوتا ہے تو اس پر عائد عالمی پابندیوں اور ہماری مزاحمت میں مزید اضافہ ہوگا لہٰذا شمالی کوریا کو اس سلسلے میں اپنی سوچ بدلتے ہوئے درست فیصلہ لینا چاہیے۔اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم جنوبی کوریا اور دیگر کے ساتھ چیزوں کو انتہائی قریب سے دیکھتے ہوئے معاونت کے ساتھ ہنگامی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور ہم فوجی صلاحیتوں کو لے کر قلیل اور طویل مدتی ہم آہنگی کیلئے تیار ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے لیے غیر مشروط طور پرمذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے پر بھی زور دیا۔



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر