ڈسکہ (نیشنل ٹائمز)این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے کہاہے کہ آج آپ کی بیٹی اور بہن کوآپ کی ضرورت ہے،ڈسکہ کے شیروں سے گزارش ہے گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں،مجھے ڈسکہ کے عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے۔نوشین افتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ این اے 75 کے عوام سے گزارش ہے جنگ آپ کو انصاف دلانے کیلئے لڑی،مجھے آج عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے،عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔ان کاکہناتھا کہ ڈسکہ کے لوگ بکنے والے ہیں نہ ڈرنے والے،لوگوںکو پچھلی مرتبہ گولیوں کاسامنا کرنا پڑا اورماریں کھانی پڑیں،مسلم لیگ ن کے لوگوں کو پرامن رہنے کاکہاتھا،ن لیگ کی طرف سے کوئی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش سامنے نہیں آئی ۔نوشین افتخار نے کہاکہ مریم نواز مجھ سے رابطے میں ہیں ،مریم نواز متعدد مرتبہ فون پر ڈسکہ کی پوزیشن بارے بات کرچکی ہیں ،مسلم لیگ ن این اے 75 ڈسکہ کی سیٹ جیتے گی ۔
ڈسکہ کے شیروں سے گزارش ہے گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں



