کویت کا گستاخانہ بیان کیخلاف احتجاج پر تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کویت نے پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی رہنما کے گستاخانہ بیان پر احتجاج کرنے والے تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق، کویت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام تارکینِ وطن، جنہوں نے بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کے پیغمبر محمدﷺ کے بارے میں کیے گئے گستاخانہ تبصرے کے خلاف احتجاج میں حصّہ لیا تھا، اُنہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ لینے کی وجہ کویت کے قوانین ہیں جن کے مطابق، کسی بھی تارکینِ وطن کے دھرنے یا مظاہروں کا حصّہ بننے پر پابندی ہے۔کویتی حکّام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کویت میں رہنے والے تمام تارکینِ وطن کو کویت کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے اور کسی بھی قسم کے مظاہروں میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔رپورٹ کے مطابق، کویتی حکّام نے اس سلسلے میں احتجاج میں حصّہ لینے والے تارکینِ وطن کو گرفتار کرنے اور انہیں ان کے ممالک میں ڈی پورٹ کرنے کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔حکّام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بدر کیے جانے والے تارکینِ وطن کے کویت میں دوبارہ داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی۔خیال رہے کہ بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کے پیغمبرِ اسلام ﷺ کے بارے میں گستاخانہ بیان پرتمام خلیجی ممالک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔عرب ممالک نے خطے میں موجود بھارتی سفیروں کو طلب کرکے بھی اس معاملے پر سخت احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر