این اے 75ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا دنگل جاری، ووٹرز کو گھروں سے نکالنے کیلئے مساجد سے اعلانات

ڈسکہ (نیشنل ٹائمز) این اے 75ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا دنگل جاری ہے ، ووٹرز کو گھروں سے نکالنے کیلئے مساجد سے اعلانات کئے گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق این اے 75 ڈسکہ کی مساجد سے اعلانات کئے جاتے رہے جن میں ووٹرز کو گھروں سے نکلنے کا کہا جاتا رہا ۔ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار اور پاکستان تحریک انصاف کے اسجد علی ملہی کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔علی اسجدملہی نے گورنمنٹ گرلزکالج ڈسکہ کے پولنگ سٹیشن کادورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی اسجد ملہی کاکہناتھا کہ الیکشن میں کئے گئے انتظامات سے مطمئن ہیں،پہلے بھی پی ٹی آئی جیتی تھی اب بھی جیتے گی،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی آج بھاری اکثریت سے جیتے گی،شام کوجوبھی رزلٹ ہواوہ ہمیں منظورہوگا،انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے دھاندلی کے الزامات ڈرامہ ہے۔ادھر مسلم لیگ ن کی امیدوارنوشین افتخار نے ریٹرننگ افسر کو ایک اور خط لکھ دیا۔نوشین افتخار نے اپنے خط میں کہاہے کہ کچھ پریزائیڈنگ افسران کی ساکھ پر شکوک وشبہات ہیں ،خدشہ ہے وہ پریزائیڈنگ افسران فارم 45 میں ردوبدل کرسکتے ہیں ،نوشین افتخارکاکہناہے کہ خدشہ ہے وہ پریرائیڈنگ افسران نتائج تبدیل کرسکتے ہیں ،الیکشن کمیشن ان پریزائیڈنگ افسران کی سخت مانیٹرنگ کرے ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر