پاکستان کی اعلیٰ فوجی قیادت کا دورۂ چین

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان کے اعلیٰ سطح ٹرائی سروس ملٹری وفد نے چین کا دورہ کیا ہے جس کے دوران اعلیٰ چینی عسکری قیادت سے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ سطح کے ٹرائی سروس ملٹری وفد نے چین کا دورہ 9 سے 12 جون کے درمیان کیا ہے۔دورۂ چین کے دوران 12جون کو ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قیادت کی جبکہ اس میں چین کی جانب سے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژانگ نے شرکت کی۔پاکستانی فوجی وفد نے چین کے دیگر سرکاری ڈپارٹمنٹس کے سینئر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کی اعلیٰ عسکری قیادت نے اسٹریٹجک شراکت داری پر عزم کا اعادہ کیا ہے۔دونوں ملکوں کی فوجی قیادت نے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے رابطوں میں تسلسل، تربیت، ٹیکنالوجی اور انسدادِ دہشت گردی کا تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔پاک چین فوجی قیادت نے عالمی و علاقائی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو بھی کی اور دفاعی تعاون کے لیے مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔دونوں ممالک نے باہمی مفاد کے تناظر میں وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت کا دورۂ چین مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی کا حصہ ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر