پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کیلئے کوئی نام فائنل نہیں ہوا: پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی

لاہور(نیشنل ٹائمز): پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے تاحال کوئی نام فائنل نہیں ہوا ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکرنا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سبطین خان نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی لگایا جائے۔دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے حوالے سے پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا۔اپوزیشن لیڈر کے لیے راجہ بشارت یا محمود الرشید کی حمایت سے متعلق سوال پر عثمان بزدار نے کہا کہ پارٹی میں میرے لیے تمام محترم ہیں اور میں سب کے ساتھ ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے میاں محمود الرشید کے نام کی منظوری دے دی ہے جبکہ میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر