برطانیہ کی حج ٹریول انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر فراڈ، سعودی حکومت نے نیا سسٹم فعال کر دیا

لندن (نیشنل ٹائمز): برطانیہ کی حج ٹریول انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر فراڈ کے واقعات کے پیش نظر سعودی حکومت نے حج پیکجز کے لیے نیا یونیورسل سسٹم فعال کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسل سسٹم فعال کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا سسٹم فراڈ کو روکنے اور حج کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔نئے سسٹم کے تحت حج کےخواہشمند افراد پورٹل پر براہ راست اندراج کرا سکتے ہیں جبکہ درخواست گزاروں کی رجسٹریشن، فیس وصولی اور ویزے کا اجرا آن لائن ہو گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے پورٹل میں برطانیہ کے جج ٹریول ایجنٹس کو خارج کر دیا گیا ہے جس کے باعث کمپنیاں موجودہ بکنگ والے صارفین کو رقم واپس کرنے کی پابند ہوں گی۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی حج ٹریول انڈسٹری میں فراڈ کے بہت واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، غیر قانونی آپریٹرز عازمین حج کے ہزاروں پاؤنڈز لےکر غائب ہو جاتے ہیں۔آل پارٹی پارلیمانی گروپ برائے حج و عمرہ کی سربراہ ایم پی یاسمین قریشی کا اس حوالے سے کہنا ہے سعودی حکومت سے کہا ہے کہ آپ کے پیکجز برطانیہ کے سفری ضوابط پر پورا نہیں یاسمین قریشی کا کہنا ہے میں نے وزارت کو پورے پورٹل رول آؤٹ کے بارے میں لکھا ہے، پرانے سسٹم پر کسی بھی خرابی کی صورت میں معاوضہ ملتا تھا لیکن نئے سسٹم میں عازمین کے ساتھ کچھ بھی غلط ہوا تو اس کا ازالہ کیسے ہو گا؟



  تازہ ترین   
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ
کراچی کی رہائشی عمارت میں گیس بھرنے سے دھماکا، 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی
افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج
اسحاق ڈار کی انڈونیشی، مصری اور شامی وفود سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم
کابل دہشتگردی کیخلاف غیرسنجیدہ، فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
کراچی: رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشتگرد گرفتار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر