گستاخانہ بیانات: برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہزاروں افراد کا احتجاج

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے توہین رسالت ﷺ کے خلاف برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق احتجاج میں ہزاروں افرادکی جانب سے شرکت کی گئی اور مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کو گستاخانہ بیانات پر معافی مانگنے پر مجبور کیا جائے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی نے معطل کر دیا تھا۔بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جا رہا ہے اور متعدد مسلم ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی چل رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر