توہین رسالت پر بھارت میں بھرپور احتجاج، اسد الدین اویسی سمیت متعدد افراد پر مقدمہ

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارت میں توہین رسالت کیخلاف بھرپور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، دوسری جانب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کےصدر اسد الدین اویسی سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نئی دلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمہ اشتعال انگیز بیانات پر درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارت میں نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پرپولیس نے بدترین تشدد کیا۔بھارتی شہرکانپور میں نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پرانتہاپسند پولیس ٹوٹ پڑی۔ مسلمان نوجوانوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا اورمتعدد کوگرفتارکرلیا۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد پولیس اہلکارمسلمان نوجوان پرتشدد کررہے ہیں اور گھیسٹتے ہوئے لے کرجارہے ہیں۔ نوجوان کوبچانے کے لئے آنے والی خواتین سے بھی پولیس والوں نے بدتمیزی کی اور دھکے دئیے۔بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے مقدمے کے اندراج پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ایف آئی آر پہلی بار دیکھی جس میں جرم کی وضاحت ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز تقاریر پر تنقید اور نفرت انگیز تقاریر کرنے میں فرق ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر