وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جرمن وزیر خارجہ کی دعوت پرجرمنی کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس کی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی (گیارہ سے تیرہ اپریل) دو روزہ جرمنی کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جرمن ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے ْ۔وزیر خارجہ، جرمنی میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میںدوطرفہ مزاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، سیکیورٹی، دفاع تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوگی ۔اس سال پاکستان اور جرمنی کے مابین، سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہورہے ہیں۔اس حوالے سے مختلف تقاریب بھی منعقد ہوں گی۔جرمنی یورپی یونین میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔جرمنی میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں ۔وزیر خارجہ کا یہ دورہ اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کی ایک کڑی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے مارچ 2019میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر