اسرائیلی حملہ: دمشق ایئرپورٹ سے فضائی آپریشنز معطل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد شام نے دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے تمام فضائی آپریشنز روک دیے ہیں۔شام آنے والی تمام پروازیں دمشق ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کریں گی، اسی طرح ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔شام کے سرکاری میڈیا ثنا کے مطابق ایئر ڈیفنس سسٹم نے کئی اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا لیکن چند میزائلوں سے نقصان بھی پہنچا، جبکہ ایک شہری زخمی ہوا۔شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ دمشق ایئرپورٹ کو تکنیکی وجوہات کی بِنا پر بند کیا جارہا ہے، سرکاری بیان میں اسرائیلی حملے کا ذکر نہیں کیا گیا۔شام کے محکمہ انسانی حقوق کے مطابق اسرائیلی بمباری سے دمشق ایئرپورٹ کے رن وے کو نقصان پہنچا ہے۔شام کی نجی ایئرلائن نے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام پروازوں کو حلب ایئرپورٹ کی طرف منتقل کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر